Wednesday, April 24, 2024

سانحہ صفورا سمیت 18 مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے

سانحہ صفورا سمیت 18 مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے
December 30, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ حکومت کی منظوری کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ صفورا سمیت اٹھارہ مقدمات کی فائلیں پاک فوج کے حوالے کردیں۔ ان فائلوں میں سبین محمود‘ امام بارگاہوں اور پولیس پر حملوں کے کیس بھی شامل ہیں۔ مختلف مقدمات میں فہد عزیز، طاہر حسین، اسد الرحمان، اظہر عشرت، حافظ ناصر‘ سلطان صدیقی، حسین صدیقی اور ساجد نعیم شامل ہیں۔