Wednesday, April 24, 2024

سانحہ صفورا حملہ کیس کی ایف آئی آر کاپی 92نیوز کو موصول، متاثرہ افراد میں سے کسی کے نہ آنے پر مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوا

سانحہ صفورا حملہ کیس کی ایف آئی آر کاپی 92نیوز کو موصول، متاثرہ افراد میں سے کسی کے نہ آنے پر مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج ہوا
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) سانحہ صفورا حملہ کیس کی ایف آئی آر کاپی 92 نیوز کو موصول ہو گئی ہے۔ مقدمہ نمبر 195/2015 سب انسپکٹر علی اکبر کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق حملے میں 27 مرد اور 18 خواتین جاں بحق جبکہ دو مرد اور چھ خواتین زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ حملہ 13 مئی نو بجکر دس منٹ پر ہوا، بس پر حملہ کرنے والوں کی تعداد 14 سے 15 تھی۔ الاظہر گارڈن سے نکلنے کے بعد موٹرسائیکل سوار 10 دہشت گردوں نے بس کو روکا۔ حملہ آوروں کو سفید گاڑی میں سوار 4 سے 5 دہشت گردوں نے کور کیا۔ پولیس کو واقع کی اطلاع نو بجکر پچیس منٹ پر ملی۔ متاثرہ افراد کو مقدمے کے اندراج کیلئے بلایا گیا لیکن کوئی نہیں آیا، مسلسل بلانے کے باجود نہ آنے پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ ہوا۔