Monday, September 16, 2024

سانحہ شکارپور کے شہدا کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے، شہدا کی یاد میں مشعل بردار ریلی

سانحہ شکارپور کے شہدا کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے، شہدا کی یاد میں مشعل بردار ریلی
January 30, 2016
شکارپور (نائنٹی ٹو نیوز) سانحہ شکارپور میں شہید ہونے والے پینسٹھ افراد کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہےجس کی یاد میں شہدا کمیٹی کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ شکارپور میں گزشتہ سال امام بارگاہ میں خودکش حملے میں پینسٹھ افراد شہید ہو گئے تھے جن کی یاد میں شہدا کمیٹی کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جو حیدری محلہ سے شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کربلا معلا امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں شریک افراد نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدا کی تصاویر اور مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہدا کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود ڈومکی، مولانا سکندر دل اور فدا حسین عباس کا کہنا تھا کہ شکارپور سانحہ میں ملوث اصل ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لے۔