Sunday, May 19, 2024

سانحہ سیہون کے کچھ شواہد مل گئے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

سانحہ سیہون کے کچھ شواہد مل گئے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
February 25, 2017
  جامشورو (92 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سیہون کے کچھ شواہد مل گئے ہیں دہشتگردی میں ملوث دہشتگردوں کو جلد کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے نہ صرف سندھ بلکہ پورے ملک کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے، سانحہ سیہون کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے لیکن دہشت گردوں کے سارے نیٹ روک آپس میں ملے ہوئے ہیں، دہشت گردوں کے خوف سے چلنا پھرنا بند نہیں کرسکتے لیکن احتیاط کرنا بھی ضروری ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر کے جن کیمروں کو خراب کہا جارہا تھا انہی کی مدد سے شواہد ملے ہیں اور کچھہ دیگر ملزمان کا بھی پتہ چلا ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں۔