Thursday, April 25, 2024

سانحہ سیہون کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے،صوبے میں مزارات کی سکیورٹی کی حکمت عملی تیارکررہے ہیں : آئی جی سندھ

سانحہ سیہون کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے،صوبے میں مزارات کی سکیورٹی کی حکمت عملی تیارکررہے ہیں : آئی جی سندھ
March 1, 2017
  کرا چی(92نیوز)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کہتے ہیں سانحہ سیہون کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے ۔ صوبے میں مزارات کی سیکیورٹی کے لئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں  ۔ تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں سیکیورٹی خدشات کی بنا پر مزارات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پہنچے۔  ان کا کہنا تھا صوبے میں ایک ہزار سے زائد مزارات ہیں ۔ جن کی سیکیورٹی انتظامات کے لیے حکمت عملی تیار کررہے ہیں ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سیہون بم دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ آئی جی سندھ نے ایک بار پھر عوام سے درخواست کی کہ  وہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس سے تعاون کریں ۔