Thursday, April 18, 2024

سانحہ سیہون کا مرکزی ملزم نادر جکھرانی کراچی سے گرفتار

سانحہ سیہون کا مرکزی ملزم نادر جکھرانی کراچی سے گرفتار
November 17, 2017

کراچی (92 نیوز) شہباز قلندرکے مزار پردھماکے کے اہم ملزم نادر عرف مرشد گرفتارکرلیا گیا ہے۔ ملزم کو سی ٹی ڈی نے کراچی کے سے گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کردیا، سی ٹی ڈی حکام نے آج پریس کانفرنس میں گرفتاری کا اعلان کیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے رینجرزحکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں  کہا کہ گروپ کے تمام لوگوں کی شناخت ہوگئی  ہے۔ جن میں سے کچھ مارے گئے جبکہ کچھ مفرور ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے سانحہ سہون میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ساتھیوں کے نام بھی بتادیے، دھماکے کا پلان بلوچستان میں بنایا گیا،ملزم نادر نے دہشت گردی کی واردات کو لیڈ کیا تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کو سی ٹی ڈی نے منگھوپیرمائی گاڈی سےگرفتارکیا، دہشت گردنادر علی سےاسلحہ اور دھماکاخیزمواد برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ سہون میں 16فروری کوہونےوالے ہولناک دھماکے میں 80سے زائدافراد شہیدہوگئے تھے ۔