Sunday, April 28, 2024

سانحہ سیہون بم دھماکا، سہولت کار اور 9 پولیس افسران کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا

سانحہ سیہون بم دھماکا، سہولت کار اور 9 پولیس افسران کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا
September 7, 2018
کراچی (92 نیوز) سانحہ سیہون بم دھماکا میں سہولت کار اور 9 پولیس افسران کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔ گرفتار ملزم نے زبان کھول دی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی جاوید ملک، انسپکٹر منصور، نوید علی، طارق خالد، شکور ، بہزاد  اور خالد ملزم صابر عرف دودھ والا کی سپورٹ کرتے تھے۔ کالعدم تنظیم کے کارندے کو تحقیقاتی افسر باغ علی اور طارق خالد کی سپورٹ بھی حاصل تھی۔ رپورٹ کے مطابق قبضہ مافیا کا سرغنہ بلال عرف بنگالی بھی سانحہ سیہون کے ملزم کا ساتھی نکلا۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت دو ساتھیوں کو سیہون دھماکے سے دو روز قبل گھر میں پناہ دی تھی۔ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق دہشت گرد سانحہ سے ایک روز قبل صبح ہوتے ہی نکل گئے تھے۔ ملزم قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، گینگ ریپ، قبضہ مافیا، بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ انٹروگیشن رپورٹ آٗئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے تاہم جرائم پیشہ افراد کو سپورٹ کرنے والے افسران کے خلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔