Sunday, April 28, 2024

سانحہ سیالکوٹ، عدنان سمیت مزید 7 مرکزی ملزمان گرفتار

سانحہ سیالکوٹ، عدنان سمیت مزید 7 مرکزی ملزمان گرفتار
December 6, 2021 ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) سانحہ سیالکوٹ کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی، اشتعال انگیزی پھیلانے والے ملزم عدنان سمیت مزید 7 مرکزی ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

سانحہ سیالکوٹ میں اب تک گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 131 ہوگئی، 26 مرکزی ملزموں کی گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی ہوئی، جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ گزشتہ روز 13 ملزمان کا راہداری ریمانڈ لیا گیا تھا۔