Friday, April 26, 2024

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن شہری کی لاش لاہور منتقل

سانحہ سیالکوٹ، سری لنکن شہری کی لاش لاہور منتقل
December 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سیالکوٹ میں ہجوم کے بہیمانہ تشدد سے ہلاک سری لنکن شہری کی لاش لاہور منتقل کردی گئی۔

سانحہ سیالکوٹ میں ہلاک فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کی لاش سری لنکا منتقلی تک ڈیفنس کے اسپتال میں سرد خانے میں رکھی جائے گی۔

پریانتھا کمارا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی آ گئی، سر پر شدید چوٹیں موت کی وجہ بنیں، دماغ باہر آنے کی تصدیق کی گئی،

اشتعال انگیزی اور تشدد کے مرکزی ملزم گرفتار کرلیے گئے ہیں، واقعہ میں ملوث 120 سے زائد افراد پکڑے جا چکے ہیں۔