Friday, April 26, 2024

سانحہ سیالکوٹ، ریاست ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی، سینیٹر علی ظفر

سانحہ سیالکوٹ، ریاست ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی، سینیٹر علی ظفر
December 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے سینیٹرعلی ظفر کی قیادت میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی۔

سینیٹرعلی ظفر کا سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہنا تھا سپریم کورٹ بار کی جانب سے سری لنکن منیجر کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم شرمندہ ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا، سیالکوٹ کا سانحہ ہمارے مذہب اور کلچر کے خلاف ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ملزمان کو سخت سزائیں دلوائے گی، سپریم کورٹ بار اور وکلا برادری مکمل تعاون کرے گی۔ سری لنکن بار سے بات کی ہے ہم متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔