Friday, April 19, 2024

سانحہ سندر : مرکزی ملزمان مسقط فرار

سانحہ سندر : مرکزی ملزمان مسقط فرار
December 4, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کا کنسٹرکشن ورک کرنیوالا انجینئر اور سانحہ کا مرکزی ملزم مسقط فرار ہو گیا فرار ہونیوالا انجینئر احمد ریاض نے ساتھی انجینئر حسنین کے ساتھ مل کر فیکٹری کا تعمیراتی کام کروایا تھاجبکہ فیکٹری کا نقشہ تیار کرنے والے ملزم طاہر اور منیر پہلے ہی گرفتارہیں۔ فرار ہونیوالے ملزمان احمد ریاض اور حسنین بھی مقدمے میں نامزد تھے  تاہم گرفتار نہیں کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سندر ا نڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری زمین بوس ہونے سے  4جس میں 5 مزدور جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔