Tuesday, May 21, 2024

ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر نے نہیں کی

ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر نے نہیں کی
January 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے وکیل کو دھمکی آمیز کال سی ٹی ڈی افسر نے نہیں بلکہ ایک دوست نے کی۔ 92 نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق وکیل سید شہباز حیدر کو ڈاکٹر ہمایوں تیمور نے فون کیا تھا۔ ہمایوں تیمور کا کہنا ہے کال مذاق میں کی۔ 92 نیوز سے  بات کرتے ہوئے  وکیل سید شہباز حیدر کے دوست ڈاکٹر مرزا ہمایوں کا کہنا تھا کہ جو دھمکی آمیز کال شہباز حیدر نے پریس کانفرنس میں سنائی وہ سی ٹی ڈی آفیسر کی نہیں تھی۔ میں نے گپ شپ میں دوستی کے ناطے کال کی تھی ۔ شہباز بخاری کا مقصد اداروں کو بدنام کرنا اور تھریٹ کے نام پر سکیورٹی حاصل کرنا تھا۔ شہباز بخاری نے میری مزاحیہ کال کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق سید شہباز کی دھمکی آمیز کال کے دعوے پر سی ٹی ڈی نے لاہور پولیس سے کالر کو ٹریس کروانے میں مدد مانگی۔ کال ٹریس ہونے پر معلوم ہوا کہ کال کسی سی ٹی ڈی افسر نے نہیں بلکہ وکیل سید شہباز حیدر کے اپنے ہی دوست نے کی۔ گذشتہ روز خلیل کے بھائی جلیل نے بھی کہا تھا کہ وکیل شہباز بخاری نے زبردستی ان سے وکالت نامے پر دستخط کروائے تھے۔