Monday, May 13, 2024

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کیخلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی کا وعدہ پوراکیا، ‏عثمان بزدار

سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کیخلاف 72 گھنٹوں میں کارروائی کا وعدہ پوراکیا، ‏عثمان بزدار
January 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ  72 گھنٹوں میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے انصاف کی فراہمی کا  وعدہ پورا کر دیا،جے آئی ٹی کی  ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں  فیصلے کرکے  ذمہ داروں کا تعین کیاگیا۔ پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھاکہ  سانحہ ساہیوال پر  پنجاب حکومت کے ایکشن  نے ثابت  کر دیا کہ نئے  پاکستان  میں قانون سے تجاوز کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی ایسے واقعات پر اس قدر تیز ترین فیصلے نہیں ہوئے ، قانون کی بالا دستی عمران خان کی حکومت کا پہلے دن سے وعدہ ہے ۔سب سن لیں ،قانون ،میرٹ اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ دوسری طرف صوبائی  وزیر قانون راجہ بشارت  نے کہا کہ  پہلی بار ایسا ہوا کہ کسی حکومت نے 72 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کیں، صوبائی وزیر قانون  سے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کاپوچھا گیا تو انکا کہنا تھا ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کر دی گئی ہے ۔