Sunday, May 19, 2024

سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں کیلئے نیا ایس او پی جاری

سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں کیلئے نیا ایس او پی جاری
January 24, 2019
پولیس لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال کے بعد پولیس ناکوں پر کھڑے  اہلکاروں کے لئے نیا ایس او پی جاری کر دیا گیا۔ شہر میں پولیس کی جانب سے مختلف مقامات خصوصاً شہر میں داخلی اور خارجی راستوں پر لگائے جانے والے ناکوں پر گاڑی روکنے کااشارہ دینے کے باوجود نہ رکنے والی گاڑی پر فائرنگ نہیں کی جائے گی۔ ایس او پی میں کہا گیا کہ وائرلیس پر پیغام دے کر گاڑی کو روکا جائے گا جبکہ دوران تلاشی کسی قسم کی مزاحمت نہ کی جائے،خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔ ایس او پی میں ہدایت کی گئی کہ صرف مشکوک گاڑی کو روکا جائےگا،مزید شہریوں کو غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے، دوران ڈیوٹی گاڑیوں کے کاغذات چیک نہ کیے جائیں۔ مشکوک گاڑیوں اور پیدل جانے والے شخص کی چیکنگ انڈرائیڈ فون سے کی جائے گی، اگر کوئی ناکہ پر موجود ڈیوٹی اہلکاروں پر فائرنگ کریں تو حفاظت خود مختاری کے پیش نظر اپنا دفاع کیا جائے ،غفلت کے مرتکب پولیس افسر یا اہلکار کو سخت محکمانہ کارروا ئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔