Monday, May 13, 2024

سانحہ ساہیوال پر حکومت پنجاب نے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی

سانحہ ساہیوال پر حکومت پنجاب نے رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کردی
January 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال پر حکومت پنجاب نے اپنی رپورٹ وزیر عظم عمران خان کو پیش کر دی ۔رپورٹ میں  پنجاب حکومت نے اب تک کے  اٹھائے گئے اقدامات سے بھی  وزیر اعظم آگاہ کیا۔ سانحہ ساہیوال پر حکومت پنجاب نے اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ابتک کیا اقدامات اٹھائے گئے، تفصیلات بھی پیش کردی ۔ وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں  سی ٹی ڈی افسران کو قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا  جبکہ سانحہ میں مقتول میاں بیوی اور انکی بیٹی بے گناہ ثابت ہوئےہیں۔ پنجاب حکومت نے  رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ  سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت 3 افسر کو تبدیل جبکہ 2 افسران کو معطل کردیا گیا ، ملوث اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمات چلائے جائیں گے اور انہیں  کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے صوبائی حکومت سے پنجاب پولیس کے ڈھانچے میں نظرثانی اور اصلاحات کیلئے سفارشات طلب کرلی اور ساتھ ہی مستقبل میں سانحہ ساہیوال جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی  ہے ۔