Tuesday, May 21, 2024

سانحہ ساہیوال میں قتل ہونیوالے خلیل کے گھر کی فضا چوتھے دن بھی سوگوار

سانحہ ساہیوال میں قتل ہونیوالے خلیل کے گھر کی فضا چوتھے دن بھی سوگوار
January 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال کے بعد کوٹ لکھپت اسماعیل نگر  کے علاقہ طارق آباد کی فضا چوتھے روز بھی سوگوار  ہے اور ہر آنکھ اشک بار  ہے۔   لواحقین کا کہنا ہے کہ  اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ مثبت آئی تو وہ ایک بار پھر سے احتجاج  کریں گے۔ سانحہ ساہیوال کےمقتولین کے ورثانے  جے آئی ٹی کی رپورٹ آنےسے قبل ہی تحفظات کا اظہار کر دیا ، ورثا کا کہنا تھا کہ   اگر انصاف نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے ۔ سانحہ ساہیوال کے عینی شاہدین بھی اظہار تعزیت کیلئے جاں بحق ہونے والوں کے گھرپہنچے ، ان کا کہنا تھا کہ  تمام تر سانحہ اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا پولیس نے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائیں ۔