Friday, May 17, 2024

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے ورثا کو کس نے اسلام آباد بلایا،معمہ حل نہ ہو سکا

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے ورثا کو کس نے اسلام آباد بلایا،معمہ حل نہ ہو سکا
January 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سانحہ ساہیوال  میں جاں بحق افراد کے ورثا کو کس نے اسلام آباد بلایا  ،معمہ تاحال  حل نہ ہو سکا۔ سانحہ ساہیوال کے شہداء کے لواحقین بلانے پر وفاقی دارالحکومت آئے مگر کسی سے ملاقات نہ ہونے پر خوار ہو کر واپس چلے گئے ۔ مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر رحمٰن ملک نے صدرِ مملکت اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرانے کا کہا ، اسلام آباد پہنچے تو رحمن ملک ملنے سے انکاری ہو گئے ۔ دوسری جانب رحمان ملک نے پریس کانفرنس کے دوران جلیل کے دعوے کی تردید کر دی  اور کہا کہ  خلیل کے لواحقین کو نہیں بلایا ، باضابطہ نوٹسز جاری کر کے لواحقین اور متعلقہ کونسلر، ایم پی ایز اور ایم این ایز کو جلد بلائیں گے ۔ مقتول خلیل کے لواحقین دن بھر کی خجالت کے بعد واپس لوٹ گئے ۔ سانحہ ساہیوال کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے رحمن ملک کا کہنا تھا آئی جی پنجاب نے سانحہ سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے جسے جلد پبلک کیا جائے گا ۔