Friday, May 17, 2024

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی،سروں میں گولیاں ماری گئیں

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی،سروں میں گولیاں ماری گئیں
January 29, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق  افراد  کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی ، زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چاروں افراد کو  بہت قریب سے گولیاں ماری گئیں جبکہ قریب سے گولیاں لگنے کی وجہ سے جلد بھی مختلف  جگہوں  سے جل گئی۔ سانحہ ساہیوال  ،،جاں بحق افراد کی پوسٹ مارٹم اور زخمی افراد کی میڈیکل رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق چاروں جاں بحق ہونے والے افراد کے سروں میں گولیاں ماری گئیں۔ بچی اریبہ کو 6 گولیاں سینے میں دائیں اور بائیں لگنے سے اس کی پسلیاں بھی ٹوٹیں۔ سانحہ میں جاں بحق ہونے والی دوسری متاثرہ نبیلہ کو چار گولیاں لگیں، جن میں سے ایک گولی اس کے سر میں لگی جبکہ خلیل پرگیارہ گولیاں برسائی گئیں جس میں سے ایک نے سر کو نشانہ بنایا ۔ ڈرائیور ذیشان کو13 گولیاں لگیں جبکہ سر میں لگنے والی گولی سے ہڈیاں باہر آگئیں  ۔ رپورٹ کے مطابق چھ سالہ منیبہ کو ہاتھ پر زخم شیشے ٹوٹنے سے نہیں بلکہ گولی لگنے سے ہوا ۔