Tuesday, May 21, 2024

سانحہ ساہیوال میں بے گناہوں کو مارنے والوں کے نام سامنے آگئے

سانحہ ساہیوال میں بے گناہوں کو مارنے والوں کے نام سامنے آگئے
January 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز)سانحہ ساہیوال میں بے گناہوں کو مارنے والوں کے نام سامنے آگئے ۔ سی ٹی ڈی ٹیم کی سر براہی سب انسپکٹر صفدر نے کی ۔ شادی پر جانے والے اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والی ٹیم کے دیگر اہلکاروں میں احسن ،رمضان ، سیف اور حسنین شامل ہیں ۔ دوسری جانب سانحہ پر حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے سی ٹی ڈی ٹیم کے سربراہ صفدر سے پوچھ گچھ کی ۔ جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھا گیا کہ گاڑی روکنے کے باوجود نہتے افراد پر فائرنگ کیوں کی گئی ، ٹیم نے دیگر اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے۔