Saturday, May 11, 2024

سانحہ ساہیوال ، مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے بیان قلمبند کرادیا

سانحہ ساہیوال ، مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے بیان قلمبند کرادیا
September 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت ہوئی ہے  جہاں  مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے بیان قلمبند کرا دیا ۔مقتول خلیل کے بچے ،بھائی اور دیگر اپنا بیان قلمبند کرا چکے ہیں۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت ہوئی،مقتولین کے ورثا نے دوران سماعت واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کو پہچاننے سے انکار کردیا،مقتول ذیشان کے بھائی احتشام نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈکرایا۔ سانحہ ساہیوال کیس میں بڑی پیشرفت ہو گئی ۔ مقتولین کے ورثانے پولیس اہلکاروں کو پہچاننے سے انکار کردیا،انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ ساہیوال کیس کی سماعت ہوئی،جہاں واقعہ میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا۔ مقتول ذیشان کے بھائی نے بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا میں موقع پر موجود نہیں تھا اس لئے معلوم نہیں کون اہلکار تھے،اس سے قبل سانحہ ساہیوال کے مقتول خلیل کے بچوں عمیر،  منیبہ اور بھائی جلیل سمیت دیگر اپنا بیان قلمبند کروا چکے ہیں۔ مقتول خلیل کے بیٹے نے بیان میں کہا انہیں نہیں معلوم کہ والدین پر کن پولیس اہلکاروں نے گولیاں چلائیں،سانحہ ساہیوال کے ملزم صفدر حسین ، احسن خان ، رمضان ، سیف اللہ، حسنین اور ناصر نواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس میں مجموعی طور پر 12 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔