Tuesday, May 21, 2024

سانحہ ساہیوال ، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ 92 نیوز کو موصول

سانحہ ساہیوال ، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ 92 نیوز کو موصول
January 22, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ ساہیوال میں مرنے والے 4 افراد کی ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کر لی۔  رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کو ایک سے 10 فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں۔ خلیل کے جسم میں 13 گولیاں لگیں ،سر پر لگنے والی گولی سے موت واقع ہوئی۔ ساہیوال واقعہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مارے گئے افراد کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولین کو ایک سے دس فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گھر کے سربراہ خلیل کے جسم میں 13 گولیاں لگیں،سر پر لگنے والی گولی سے موت واقع ہوئی ۔ اہلیہ نبیلہ کے سرپر لگنے والی چار گولیاں موت کا سبب بنیں۔ خلیل اور نبیلہ کی بیٹی 13 سالہ اریبہ کے سینے میں چھ گولیاں لگیں ، دل میں لگنے والی گولی موت کا باعث بنی جبکہ کار ڈرائیور ذیشان کے جسم کے مختلف حصوں میں 13 گولیاں لگیں۔ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب مبینہ مقابلے میں  گاڑی پر فائرنگ  کی ،جس میں دوخواتین  سمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ میں ساہیوال واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے لئے درخواست پر  سماعت ہوئی ،عدالت نے آئی جی پنجاب  کو ریکارڈ سمیت 24 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب  کرلیا۔