Sunday, May 19, 2024

سانحہ داتا دربار کے بمبار کا سہولتکار جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے ‏

سانحہ داتا دربار کے بمبار کا سہولتکار جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے ‏
May 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) سانحہ داتا دربار کے خود کش بمبار کے سہولت کار کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے  جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا۔ سانحہ داتا دربار کے  خودکش بمبار کے سہولتکار کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے  ملزم کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ملزم محسن خان کو 20 دن کے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سہولت کار محسن خان کو سی ٹی ڈی نے 21 مئی کو گرفتار کیا تھا ، ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے بھاٹی گیٹ میں مشترکہ آپریشن کیا،دوران آپریشن محسن خان نامی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا،جس کا تعلق شبقدر ضلع چارسدہ سے ہے۔ گرفتار سہولت کار کے قبضہ سے لاہور میں آئندہ چند روزمیں کی جانیوالی تخریب کاری کی پلاننگ موجود تھی،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق محسن نے خود کش حملہ آور صادق اللہ کو افغانستان سے بلاکر تیار کیا۔ صادق اللہ کو طیب اللہ نامی سہولت کار نے اپنے پاس رکھا،حملہ آور ایک رات بھاٹی میں کرایہ کے مکان میں رہا،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سہولت کارمحسن خان سےبارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ دوسرا سہولت کار طیب اللہ عرف راقی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔