Saturday, April 20, 2024

سانحہ جیکب آباد کی تفتیش کیلئے دو علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

سانحہ جیکب آباد کی تفتیش کیلئے دو علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
October 24, 2015
کراچی (92نیوز) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے سانحہ جیکب آباد کی تفتیش کیلئے دو علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ پہلی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ثناءاللہ عباسی جبکہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی لاڑکانہ کریں گے۔ ٹیم میں ایس ایس پی جیکب آباد، ایس ایس پی شکار پور اور فارنزک ڈویژن حکام کوبھی شامل کیاگیاہے۔