Thursday, March 28, 2024

سانحہ تیزگام، کراچی ریلوے اسٹیشن پر سامان کی تلاشی کا نظام سخت

سانحہ تیزگام، کراچی ریلوے اسٹیشن پر سامان کی تلاشی کا نظام سخت
November 8, 2019
کراچی (92 نیوز) سانحہ تیزگام کے بعد کراچی میں ریلوے اسٹیشن پرسامان کی تلاشی کا نظام سخت کر دیا گیا۔ ایس پی ریلوے کراچی کے مطابق کینٹ اورسٹی اسٹیشن پرپابندی کے باوجود مسافروں کی سلینڈر لےجانے کی کوشش کی، پاکستان ایکسپریس سے سفر کرنے والے مسافر کے سامان سے چولہا بمعہ گیس سلنڈر برآمد ہوگیا۔ شاہد نواز کا کہنا تھا کہ گیس سلنڈر چولہا بستروں میں چھپایا گیا تھا، کینٹ اسٹیشن پر تبلیغی جماعت کے سامان سے گیس سلنڈر برآمد ہوا، ٹرین بولان میل کے مسافرسے بھی گیس سلنڈر برآمد ہوا ہے۔