Thursday, March 28, 2024

سانحہ تیزگام میں جاں بحق مزید 3 افراد کا ڈی این اے مکمل

سانحہ تیزگام میں جاں بحق مزید 3 افراد کا ڈی این اے مکمل
November 12, 2019
 رحیم یار خان (92 نیوز) سانحہ تیزگام میں جاں بحق مزید 3 افراد کا ڈی این اے مکمل کر لیا گیا۔ شناخت کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ اب تک57 میں سے 45 لاشیں لواحقین کو دی جا چکی ہیں۔ تین لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے آبائی علاقوں کو روانہ کی گئیں۔ تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا تھا جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئ تھی۔