Thursday, April 25, 2024

سانحہ تیز گام ، عینی شاہد نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیدی

سانحہ تیز گام ، عینی شاہد نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیدی
October 31, 2019
 رحیم یار خان (92 نیوز) سانحہ تیز گام پر ریلوے انتظامیہ کے برعکس ایک عینی شاہد نے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیدی۔ ایک پنکھے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ ایک عینی شاہد کے مطابق ٹرین میں لگا پنکھا تین چار دن سے شارٹ سرکٹ کر رہا تھا، اے سی میں بھی خرابی پیدا ہوئی۔ حادثہ مسافروں کی نہیں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرین میں سوار ایک مسافر کے مطابق ٹرین میں پہلے ہلکی آگ لگی۔ میں نے زنجیر کھینچی لیکن آگ نے ساری بوگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کچھ عینی شاہدین کے مطابق ٹرین میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ کچھ کا کہنا تھا پنکھا گرنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا۔ دوسری طرف وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر حکام نے سانحہ کی ذمہ داری مسافروں کی لاپرواہی پر ڈال دی۔ شیخ رشید نے کہا کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ ٹرین مینجر آصف نے بھی دعویٰ کیا کہ ٹرین میں آگ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ہوئی، اسٹاف نے مسافروں کو چائے بنانے سے منع بھی کیا۔ سانحہ کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ مکمل تحقیقات کے بعد اصل ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے گا۔