Friday, April 26, 2024

سانحہ تیز گام ،جاں بحق افراد کے ورثا مشکلات کا شکار

سانحہ تیز گام ،جاں بحق افراد کے ورثا مشکلات کا شکار
November 3, 2019
بہاولپور ( 92 نیوز) لیاقت پور میں سانحہ تیز گام ایکسپریس کا شکار ہونے والوں کے لواحقین مشکلات کا شکار ہیں ، انتظامیہ کی غفلت اور میڈیکل عملے کے عدم تعاون نے لوگوں کو بولنے  پر مجبور کر دیا، بلاول سے ملاقات نہ ہوئی تو میرپور خاص سے تعلق رکھنے والا شخص پھٹ پڑا۔ ٹرین حادثے  کےشکار شہریوں کے لواحقین دہائیاں دینے پر مجبور ہیں ، انتظامیہ کبھی کہتی ہے لیاقت پور جاؤ، کبھی رحیم یارخان، کبھی ملتان تو کبھی بہاولپور، میرپور خاص سےگھنٹوں کی مسافت طے کرکے آنے والے شخص کا صبر جواب دے گیا۔ [caption id="attachment_249648" align="alignnone" width="500"]سانحہ تیز گام ‏ جاں بحق افراد بہاولپور ‏ ‏92 نیوز سانحہ تیز گام ،جاں بحق افراد کے ورثا مشکلات کا شکار[/caption] وکٹوریہ اسپتال بہاولپور کے باہر دہائیاں میرپور خاص کا یہ شخص حکومت پنجاب کی بدانتظامی پر نوحہ کناں ہے، اس کا کہنا ہے ڈی این اے کیلئے کوئی شخص تعاون کررہا ہے نہ ہی اس کے پیاروں کی خبردی جارہی ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال کے دورے پر آئے تو میرپور خاص کے رہائشی نے شکوے گلے کرنے کیلئے ملنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے آگے نہ بڑھنے دیا۔