Thursday, March 28, 2024

سانحہ تیز گام، برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا ورثاء سے ہمدردی کا اظہار

سانحہ تیز گام، برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا ورثاء سے ہمدردی کا اظہار
November 1, 2019
 لندن (92 نیوز) سانحہ تیز گام پر برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ برطانوی شاہی جوڑے نے صدر مملکت عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام بھجوایا ہے ۔ شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ رحیم یارخان میں تیزگام حادثے کی خبر پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔ ہم حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے واپس لوٹے ہیں۔ افسوسناک سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1189988573551976448 تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں جھلس کر 73 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ آگ کے شعلوں نے تین بوگیوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ تیز گام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔ واقعہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا تھا جس سے اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئ تھی۔