Monday, May 6, 2024

سانحہ تربت:حکومت بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی

سانحہ تربت:حکومت بلوچستان نے ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوادی
April 12, 2015
کوئٹہ(92نیوز)حکومت بلوچستان نے سانحہ تربت کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم میاں نواز شریف کو بھجوادی رپورٹ میں لیویز اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا کہیں ذکر نہیں کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان  کی جانب سے   وزیراعظم  نوازشریف کورپورٹ  بھجوا دی گئی  ابتدائی رپورٹ کی  کاپی نائٹی ٹو نیوز نے سب سے پہلے اپنے ناظرین تک پہنچائی ۔ رپورٹ میں واقعہ  کا تفصیلی ذکر کیا گیا ہے  جبکہ زخمیوں کے بیان کو بھی رپورٹ  کا حصہ بنایا گیا  ہے  کہ حملہ آوروں  کی تعداد کتنی تھی رپورٹ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ  حملے کے وقت  لیویز اہلکاروں نے مزاحمت  کی یا نہیں ،جائے وقوعہ پولیس کی حدود میں ہوا لیکن سکیورٹی  کیلئے لیویز اہلکاروں کو تعنیات کیا گیاتھا  جسکی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ  لیویز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ ابتدائی رپورٹ میں  کہیں بھی لیویز اہلکاروں اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت کا ذکر نہیں  ہے  جسکا اعتراف وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا پر خود کیا   تھا۔