Monday, May 13, 2024

سانحہ بیروت کے بعد لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

سانحہ بیروت کے بعد لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری
August 10, 2020

بیروت ( 92 نیوز) سانحہ بیروت کے بعد لبنانی عوام کا حکومت کے خلاف غصہ ختم نہ ہوا ،  سانحہ بیروت کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔مسلسل دوسری رات بھی دارالحکومت میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔وزیر اطلاعات کے بعد وزیر ماحولیات بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

لبنان میں سانحہ بیروت کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، پارلیمنٹ اسکوائر پر مسلسل دوسری رات بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں، مشتعل افراد نے  وزارت ہاؤسنگ اینڈ ٹرانسپورٹ کی عمارت پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی، جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

ادھر وزیر ماحولیات ڈیمیانوس کتٹر بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت سے تمام تر امیدیں ختم ہوچکی ہیں۔