Thursday, May 9, 2024

سانحہ بیروت، لبنانی حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

سانحہ بیروت، لبنانی حکومت کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
August 9, 2020
بیروت (92 نیوز) سانحہ بیروت کے بعد لبنان میں حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آگئی، بیروت میں ہزاروں افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک سات سو اٹھائیس افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ سانحہ بیروت کے بعد لبنانی عوام کا حکومت پر غصہ کسی صورت کم ہونے میں نہیں آرہا، بیروت میں احتجاج کے دوران مشتعل افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ راست فائرنگ بھی کی۔ مظاہرین نے وزارت خارجہ اور وزارت اقتصادیات کے دفاتر پر قبضہ کرلیا ہے، احتجاج کے دوران صدر مشعل عون کی تصاویر کو بھی نذر آتش کیا گیا۔