Thursday, April 25, 2024

سانحہ بلدیہ کے اہم کردار حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیاگیا

سانحہ بلدیہ کے اہم کردار حماد صدیقی کو پاکستان کے حوالے کردیاگیا
December 8, 2017

کراچی (92 نیوز) سانحہ بلدیہ کے اہم ترین کردار حماد صدیقی کو بلا آخر عرب حکام نے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا، جلد ہی حماد صدیقی کو پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ سانحہ بلدیہ فیکڑی کے تینوں اہم ملزموں کو بیرون ملک سے گرفتارکیاگیا تھا۔

حمادصدیقی کی کچھ عرصہ قبل انٹرپول کی مدد سے گرفتارکیاتھا۔ قانونی تقاضہ پورے کرنےکے بعد حماد صدیقی کو پاکستانی حکام کے حوالے کیاگیا ہے۔

حماد صدیقی سانحہ بلدیہ فیکڑی کا مرکزی ملزم ہے، فیکڑی میں ڈھائی سوسے زائدافرادزندہ جل گئے تھے۔ متحدہ کےسابق سیکٹر انچارج رضوان قریشی نے جےآئی ٹی کے روبروانکشاف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے حکم  پرفیکڑی میں آگ لگائی تھی۔

سانحہ میں ملوث ایک ملزم زبیرعرف چریا بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ایسے وطن واپسی پر ائیرپورٹ سے گرفتارکیاگیا۔ عبدالرحمان عرف بھولا کوبنکاک سے گرفتار کیاگیاتھا۔

اس اہم کیس میں اچھی شہرت کے افسران ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور منیر شیخ کو شامل  کیاگیاتھا۔ جے آئی ٹی نے بیرون ملک جاکرفیکڑی مالکان کابیان میں قلبمند کیاتھا۔