Thursday, April 25, 2024

سانحہ بلدیہ کیس کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری شروع

سانحہ بلدیہ کیس کے فیصلے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی میں لفظی گولہ باری شروع
September 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سانحہ بلدیہ کیس  کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان اورپیپلز پارٹی میں لفظی گولہ باری شروع ہوگئی،فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم پاکستان کو بری الذمہ قراد دے دیا جبکہ اور سعید غنی کہا کہ بتایا جائے مقدمہ کے ملزم اورمجرم کون تھے۔

سانحہ بلدیہ  کیس کا فیصلہ آنے کی دیر تھی کہ سندھ کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان سوشل میڈیا پرمحاذ کھل گیا،ایم کیو ایم کی جانب سے فیصل سبزواری اور پیپلز پارٹی سے سعید غنی آمنے سامنےآگے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹویٹر پر کہا کہ سانحہ بلدیہ کیس میں رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی کی بریت ثابت کرتا ہے کہ اس کیس سے ایم کیوایم پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔

فیصل سبزواری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی میدان میں آئے اور انہوں نے فورا ہی سوال کھڑا کر دیا  پوچھا کہ یہ بھی بتا دیں حماد صدیقی کون ہیں،بھولا اور چریا کون ہیں ؟سعید غنی کہتے ہیں رؤف صدیقی کا نام آگ لگانے اور لگوانے والوں میں تو تھا ہی نہیں۔