Thursday, September 19, 2024

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ  انہیں  نہیں ملی ،آئی جی سندھ

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جےآئی ٹی رپورٹ  انہیں  نہیں ملی ،آئی جی سندھ
March 6, 2016
حیدرآباد(92نیوز)آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ ہوم سیکریٹری کے پاس ہے انہیں اب تک  نہیں ملی۔ حیدرآباد میں پولیس اسپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ انیس قائم خانی کے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں ملوث ہونے کے حوالے سے وہ اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک انہیں جے آئی ٹی رپورٹ نہیں مل جاتی، جے آئی ٹی رپورٹ ہوم سیکریٹری کو پیش ہوئی ہے مجھے موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر مکمل کنٹرول کرلیا گیا ہے، بڑی محنت اور مشکلات کے بعد امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جسے برقرار رکھنے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔