Sunday, May 12, 2024

سانحہ بلدیہ ٹاؤن ،نثار مورائی اور لیاری گیند وار عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز پبلک کرنیکی ہدایت

سانحہ بلدیہ ٹاؤن ،نثار مورائی اور لیاری گیند وار عزیر بلوچ کی جے آئی ٹیز پبلک کرنیکی ہدایت
January 28, 2020
کراچی ( 92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں تین اہم جے آئی ٹیز پبلک کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی ، عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن ،نثار مورائی اور لیاری گینگ وار عزیر بلوچ  کی جے آئی ٹیزپبلک کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ، نثارمورائی اور لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی پبلک کرنے کی ہدایت کردی ۔ جے آئی ٹیز پبلک کرنے کے لئے وفاقی وزیر علی زیدی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ علی زیدی کے وکیل عمر سومرو ایڈووکیٹ  نے عدالت کو بتایاکہ جے آئی ٹی نے قتل و غارت گری کی وجوہات کا پتا لگایا لیکن حکومت ان رپورٹس کو چھپا رہی ہے ، بلدیہ فیکٹری میں 2 سو سے زائد افراد کو زندہ جلا کرراکھ کردیا گیا، گینگ وار کے عزیر بلوچ نے لیاری کو وار زون  بنایا ہوا تھا ، کراچی میں ہونے والی قتل غارت گری میں پولیس اور سرکاری افسران بھی ملوث رہے، اب وہ پولیس اہلکار اور افسران ترقی کرچکے ہیں اور اہم عہدوں پر تعینات ہیں ۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ ان افسران کو بچانا چاہتے ہیں، معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے،ہم چاہتے ہیں حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں۔