Thursday, March 28, 2024

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں پیشرفت، چشم دید گواہ سامنےآگیا

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں پیشرفت، چشم دید گواہ سامنےآگیا
April 2, 2019

کراچی ( 92 نیوز) سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،  جان کے خطرے کے باعث کیس کا   چشم دید گواہ سامنےآگیا۔

عینی شاہد نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ والے دن فیکٹری میں موجود تھا  ، زبیرچریا نے میرے سامنے کیمیکل کی تھیلیاں گودام میں موجود کپڑے پر پھینکیں  ،اور یہی عمل دوسری منزل پر بھی کیا  ، آگ لگتے ہی زبیر چریا مسکرانے لگا ۔

ملزمان کے وکلا نے عینی شاہد کے بیان پر جرح مکمل کرلی  ، جس کے بعد عدالت نے سماعت 3 اپریل تک ملتوی کرے ہوئے بیان کے لیے

جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کردیئے ۔