Thursday, April 25, 2024

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس ، فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے بیان ریکاڑد کرا دیا

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس ، فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے بیان ریکاڑد کرا دیا
April 9, 2019

 کراچی (92 نیوز) سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیان ریکاڑد کرا دیا۔

 فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے اے ٹی سی میں دئیے گئے بیان میں کہا کہ ایم کیوایم والوں نے فیکٹری مالکان سے 25 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔

گواہ نے مزید بتایا کہ اس نے زبیر چریا نامی بھتہ خور سے کہا کہ وہ رقم ایک کروڑ روپے کر دے۔ زبیر چریا نے جواب دیا کہ بھتہ کی رقم 20 کروڑ روپے سے کم نہیں ہو گی اور رقم نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔

 پروڈکشن منیجر نے بیان دیا کہ بھتہ سے متعلق معاملات طے نہ ہونے پر ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگا دی۔ دوسری جانب ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی اے ٹی سی میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔