Thursday, April 18, 2024

  سانحہ بلدیہ ٹاؤن : امدادی چیکوں سے محروم کم سن ورثا کی تفصیلات طلب

   سانحہ بلدیہ ٹاؤن : امدادی چیکوں سے محروم کم سن ورثا کی تفصیلات طلب
December 4, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےسانحہ بلدیہ میں امدادی چیک سےمحروم رہ جانےوالےکم سن ورثاکی تمام ترتفصیلات طلب کرلی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی توعدالت نےناظرہائیکورٹ سےامدادی چیکس سےمحروم رہ جانےوالےکم سن ورثاکی تمام ترتفصیلات طلب کرلی۔ عدالت نےفریقین کےوکلاکوہدایت دی کہ نابالغ ورثاکومعاوضہ اداکرنےکیلئےتجاویزدی جائیں،کیس کی سماعت چودہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔