Sunday, May 12, 2024

سانحہ بلدیہ ،ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

سانحہ بلدیہ ،ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
September 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کے مالکان کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ وفاق کے وکیل نے بتایا کہ فیکٹری مالکان خوفزدہ ہوکر مُلک چھوڑ گئے ہیں  ، عدالت نے ریمارکس میں کہا جب حکم امتناع نہیں ہے تو اے ٹی سی نے بیان کیوں ریکارڈ نہیں کیا ؟، دوسری جانب متاثرین نے حکومت سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے ۔ کراچی کی تاریخ کے بد ترین سانحہ بلدیہ فیکٹری کے کیس میں  سندھ ہائیکورٹ نے فیکٹری مالکان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ وفاق کے وکیل نے بتایا کہ مالکان خوفزدہ ہوکر مُلک چھوڑ گئے ہیں ، عدالت نے معاملہ متعلقہ بینچ کو بھیج دیا ۔ ادھر  خوفناک آگ میں جھلس کر جان کی بازی ہارنے والے  افراد کے اہلخانہ کو 7 سال بعد بھی انصاف نہیں ملا  ، غم سے نڈھال لواحقین کا کہنا ہے اب تو علاج  کیلئے بھی پیسے نہیں  ، بزرگ والدین نے کہا کہ اب تو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ۔ متاثرہ فیکٹری کے پاس متاثرین کی جانب سے قرآن خوانی بھی کروائی گئی  جس میں پنجاب سے آکر شرکت کرنے والے شخص کا کہنا تھا اُس کا بیٹا تنخؤاہ لینے کیلئے فیکٹری گیا تھا ۔ غمزدہ متاثرین نے حکومت سے ملزمان کو انجام تک پہنچانے اور انصاف کی اپیل کی ہے ۔