Thursday, May 9, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک ملتوی

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک ملتوی
September 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 22 ستمبر تک ملتوی کردیا، عدالت نے 2 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا اور آج اس اہم کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، تاہم اب یہ فیصلہ 22 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ سانحہ بلدیہ فیکڑی کیس کافیصلہ آج نہیں سنایا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم عبدالرحمن عرف بھولا اور زبیر چریا کو عدالت میں پیش کیا۔ کیس میں نامزد سابق صوبائی وزیرروف صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم عدالت نے اہم کیس کا فیصلہ بائیس ستمبر تک مئوخر کردیا۔ گیارہ ستمبر2012 کوبلدیہ ٹاون کی گارمنٹس فیکڑی میں آگ سے جھلس کر ڈھائی سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پہلے حادثہ سمجھا گیا تھا بعد میں معلوم ہوا کہ بھتہ نہ دینے پر فیکٹری میں آگ لگائی تھی۔ رحمان بھولا کو انٹرپول کی مدد سے بینکاک سے گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔ زبیرچریا کو گرفتار کیا گیا۔ تاہم حماد صدیقی آج تک گرفتار نہ ہوسکا۔ فروری2017 میں متحدہ رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگرپر فردجرم عائدکی گئی۔ کیس  میں چارسو افراد نے  بیانات ریکارڈ کرائے۔ انسداددہشتگردی کی عدالت نے کئی سماعتوں کےبعد کیس کافیصلہ  رواں ماہ دو ستمبر کو محفوظ کیاتھا۔ فیصلہ آج سنایا جانا تھا تاہم اب یہ فیصلہ بائیس ستمبر تک موخر کردیا گیا ہے۔