Monday, May 13, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 17 ستمبر کو سنایا جائے گا

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 17 ستمبر کو سنایا جائے گا
September 2, 2020
 کراچی (92 نیوز) سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 17 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوُن میں سن دو ہزار بارہ ستمبر کے مہینے میں کپڑے کی فیکٹری علی انٹرپرائزز میں جل کر راکھ  ہونے والوں  کے ورثا کو انصاف ملنے کی امید بڑھ گئی۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے مکمل دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا جو 17 ستمبر کو سنایا جائے گا۔ سانحہ  بلدیہ فیکٹری  کیس میں فروری 2017 میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ ملزمان کے خلاف کیس کو سٹی کورٹ سے انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔ کیس میں ملزمان کے خلاف 400 عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں جبکہ کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی۔ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی میں 260 افراد جل کر جاں بحق ہو گئے تھے اور فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا ۔