Friday, May 17, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلے نے مایوس کیا ، حافظ نعیم

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالتی فیصلے نے مایوس کیا ، حافظ نعیم
September 23, 2020

کراچی ( 92 نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس پر عدالتی فیصلے نےمایوس کردیا ،  بڑے مجرم بچ گئے ، متاثرین آج تک امداد کے منتظر ہیں،چیف جسٹس سے کہتا ہوں خدارا وہ خود کیس کو مانیٹرکریں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ  نعیم الرحمن نے عدالتی فیصلے پر سانحہ بلدیہ فیکٹری کے لواحقین کے ہمراہ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کہا کہ ڈھائی سو سے زائد افراد کو سر عام جلا دیا گیا لیکن فیصلے میں  8سال لگ گئے ۔

حافظ نعیم نے کہا کہ صرف چھوٹے مجرم قانون کی گرفت میں آسکے ہیں ،  نجی کمپنی کی جانب سے دی گئی 52 کروڑ روپے کی امداد بھی متاثرین کو نہیں مل سکی ۔