Monday, September 16, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس: اہم ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت مسترد

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس: اہم ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت مسترد
January 29, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے اہم ملزم زبیر عرف چریا کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ نے مسترد کر دی اور ساتھ ہی متعلقہ عدالت کو 4 ماہ میں مقدمے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔
دوران سماعت ملزم کے وکیل نے دلائل دیئے کہ سانحے میں 250 افراد جھلس گئے تھے لیکن ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ آگ زبیر نے لگائی ۔
ادھر رینجرز پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت مسترد کی تھی ۔ مرکزی ملزم رحمان بھولا نے جے آئی ٹی کے سامنے ملزم کا نام بھی لیا ہے ۔
رینجرز پراسیکیوٹر نے بتایا کہ رحمان بھولا کا اعترافی بیان کیس کے ساتھ منسلک ہے ۔ جے آئی ٹی میں بھی سب واضح ہو چکا جس میں آئی بی، ملڑی انٹیلیجنس اور دیگر اداروں کے حکام شامل تھے ۔