Monday, September 16, 2024

سانحہ بلدیہ فیکٹری : ایم کیو ایم کارکن زبیر چریا 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

سانحہ بلدیہ فیکٹری : ایم کیو ایم کارکن زبیر چریا 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
April 16, 2016
  کراچی(92نیوز)اےٹی سی نےسانحہ بلدیہ فیکٹری کےاہم ملزم ایم کیوایم کارکن زبیرعرف چریا کو90 روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دےدیا۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری میں 259 افراد کو بھیانک موت دی گئی ، سانحہ بلدیہ کا اہم ملزم ایم کیوایم کارکن"زبیرعرف چریا"بلآخرقانون کی گرفت میں آگیا۔ ملزم زبیرچریا کو سعودی عرب سےگرفتار کرکےپاکستان لایا گیا اورکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم نے جج کےروبرواعتراف جرم کرتےہوئےبتایا کہ بھتہ نہ دینےپردیگرساتھیوں کے ساتھ ملکرکیمیکل چھڑک کربلدیہ فیکٹری کوآگ لگائی اور سعودیہ فرار ہوگیا تھا۔ عدالت نےملزم کونوے روزکیلئےرینجرزکی تحویل میں دےدیا اور پندرہ روزمیں جے آئی ٹی کے سامنے  پیش کرنےکا حکم بھی دیدیا۔ پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نےفیکٹری مالکان کےبیانات کی روشنی میں ملزم زبیرچریا کا نام ملزموں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرشامل کیا تھا جےآئی ٹی نےایم کیوایم کے سیکٹرانچارج عبدالرحمان عرف بھولاایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کےسابق انچارج حماد صدیقی سمیت دیگرملزموں کےخلاف بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کا نیا مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع کےمطابق ملزم زبیرچریا کی گرفتاری کےبعد دیگراہم ترین افراد کی گرفتاری کا امکان بھی روشن ہوگیا۔