Friday, April 26, 2024

سانحہ بارہ مئی کیس: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سماعت سے انکار

سانحہ بارہ مئی کیس: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سماعت سے انکار
November 22, 2016

کراچی (92نیوز) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت سے انکارکرتے ہوئے مقدمے کو بنچ نمبر ٹو میں منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں سانحہ 12مئی ازخود نوٹس کیس ری اوپن کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میرے ڈرائیور نے سانحہ بارہ مئی کی روداد لکھی۔ میں خود بھی سانحہ بارہ مئی دوہزارسات کے متاثرین میں شامل ہوں اس لیے مقدمے کی سماعت نہیں کر سکتا۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے مقدمے کو بنچ نمبر ٹو میں منتقل کر دیا۔ سانحہ بارہ مئی کیس ری اوپن کرنے کی درخواست اقبال کاظمی نامی شخص کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ 12مئی کے کیس کو پی سی او ججز نے ختم کیا تھا۔ اسے ری اوپن کرکے شفاف تحقیقات اور مقدمے کی سماعت کیلئے دوبارہ لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔