Thursday, May 2, 2024

سانحہ بارہ مئی دوہزار سات کو بیتے گیارہ برس ہوگئے

سانحہ بارہ مئی دوہزار سات کو بیتے گیارہ برس ہوگئے
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) سانحہ بارہ مئی دو ہزار سات کو بیتے گیارہ برس ہو گئے لیکن کراچی کے وکلا کو آج بھی وہ دن یاد ہے۔ وکلا اور سیاسی رہنما عدلیہ بحالی تحریک کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ عدلیہ بحالی تحریک میں بارہ مئی کا ذکر ضرور آتا ہے۔ اس وقت معزول چیف جسٹس افتخار چودھری کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں گولیاں چل گئیں تھیں۔ سکیورٹی کے نام پر شہر کے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے۔ شہر قائد میں بارہ گھنٹوں میں پچاس سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔ وکلاء چاہتے ہیں سانحہ کے ملزمان کیفر کردار تک پہنچیں۔ وکلا  کہتےہیں عدلیہ بحالی تحریک کا جب جب ذکر آئے گا ، سانحہ بارہ مئی کو بھی یاد کیا جائے گا۔