Friday, April 19, 2024

سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم

سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم
October 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے سانحہ پر کمیشن بنانے کا حکم پشاور رجسٹری میں دیا تھا۔ حکم نامے پر دستخط نہ ہونے کے باعث معاملہ التوا کا شکار ہو گیا۔ کمیشن کی تشکیل ادھوری رہنے پر ہم شرمندہ ہیں۔ چیف جسٹس نے 16 اکتوبر کو خود آرمی پبلک اسکول کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اور کہا  مقدمہ سن کر اے پی ایس میں قرانی خوانی میں شرکت کروں گا۔ متاثرین کو دوبارہ عدالت آنا پڑا اس پر بھی شرمندگی کا اظہارکرتے ہیں۔ بچوں کو تو واپس نہیں لاسکتا ، والدین کی تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کروں گا۔ چف جسٹس کا کہنا تھا کہ والدین کہتے ہیں کہ واقعے کے اصل مجرمان نہیں پکڑے گئے۔ درست تحقیقات کیلئے جو کرسکا کروں گا۔ عدالت نے تحقیقات کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو سنئیر جج پر مشتمل کمیشن تشکیل دینے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کمیشن چھ ہفتوں میں رپورٹ فراہم کرے۔