Friday, May 10, 2024

سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھول سکتے ، آرمی چیف

سانحہ اے پی ایس کو کبھی نہیں بھول سکتے ، آرمی چیف
December 16, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی  کے موقع پر کہا کہ سانحے کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث  پانچ دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں ، شہداء اور ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  ہم نے دہشتتگردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے ، ہم نے بطور قوم دہشتگردی کو  شکست دی ہے ، ملک میں دیر پا امن و استحکام کے لئے متحد ہیں ۔ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشتگردوں کو 2 دسمبر 2015 کو کوہاٹ جیل میں تختہ دار پرلٹکایا گیا ، دہشت گردوں میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی ، مجیب الرحمان عرف علی اورسبیل عرف یحییٰ شامل تھے۔ چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔ پانچواں دہشتگرد تاج محمد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن تھا ، وہ مسلح افواج پرحملوں اور خودکش بمباروں کو پناہ دینے میں ملوث رہا ، بعد میں آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں استعمال ہوا۔ دہشتگرد تاج محمد نے مجسٹریٹ اورٹرائل کورٹ کے سامنے جرائم کااعتراف کیا ، اسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی۔