Thursday, May 9, 2024

سانحہ اے پی ایس میں بچ جانیوالے طالبعلم احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے خزانچی منتخب

سانحہ اے پی ایس میں بچ جانیوالے طالبعلم احمد نواز آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے خزانچی منتخب
June 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے زندہ بچ جانے والے احمد نواز کو آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا خزانچی منتخب کر لیا گیا۔

ہفتہ کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنے پہلے سال کے دوران انہوں نے کئی نئے تجربات سیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے پلیٹ فارم کے ذریعے متاثر کن شخصیات سے ملاقات کے مواقع حاصل ہوں گے۔