Sunday, September 8, 2024

سانحہ اٹک : انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ڈی پی او اٹک کو تبدیل کر دیا گیا

سانحہ اٹک : انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ڈی پی او اٹک کو تبدیل کر دیا گیا
August 24, 2015
راولپنڈی (92نیوز) سکیورٹی میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او اٹک ندیم حسین تبدیل۔ ڈی پی اٹک کو اسٹبلشمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کپٹن زاہد سعید کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ انکوائری کمیٹی کا مقصد سکیورٹی میں لاپروائی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کا تعین کرنا تھا۔ کمیٹی کی سفارش پر صوبائی وزیر شجاع خانزادہ کے ساتھ سکیورٹی پر مامور تمام اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ڈی پی او اٹک کو فرائض میں غفلت کا مرتکب قرار دیا جس پر انہیں تبدیل کر دیا گیا۔